CTI جاب کے لیے اپلائی کرنا اب ہوا آسان! 🚀
کیا آپ CTI کی جاب کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں لیکن آن لائن فارم دیکھ کر گھبرا رہے ہیں؟ فکر نہ کریں! یہ گائیڈ خاص آپ کے لیے ہے۔ آئیں، ہم مل کر تصویروں کی مدد سے ایک ایک قدم سمجھتے ہیں تاکہ کوئی غلطی نہ ہو۔
پہلا قدم: ویب سائٹ پر خوش آمدید! 🖥️
سب سے پہلے CTI انڈکشن سسٹم کی ویب سائٹ پر جائیں۔

آفیشل پورٹل کا لنک:
https://cti-hep.punjab.gov.pk/یہاں آپ کو فی الحال 'Sign In' یا 'Sign Up' کا بٹن نہیں ملے گا، وہ تب نظر آئیں گے جب درخواستیں جمع ہونا شروع ہوں گی۔ تو پریشان نہیں ہونا! تب تک آپ یہ گائیڈ دیکھیں اور اپنے ڈاکومنٹس اسکین کرکے محفوظ کریں۔ نیز سی ٹی آئی پالیسی کا مطالعہ کریں۔
پورٹل کے اوپن ہونے کا باقاعدہ اعلان 16 ستمبر کو کسی بھی قوت ہو سکتا ہے۔ اس کیلئے ڈی پی آئی کالجز، وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیجز کو چیک کرتے رہیں۔
اہم سوالات کے جوابات یہاں دیکھیں: FAQ Page
CGPA کا چکر؟ کوئی مسئلہ نہیں! 🤓
اگر آپ کی ڈگری پر پرسنٹیج لکھی ہوئی ہے تو لازمی طور پر آپ پرسنٹیج کا ہی اندراج کریں گے۔ لیکن اگر CGPA لکھا ہے لیکن پرسنٹیج (فیصد) نہیں، تو پھر آپ اسی کا اندراج کریں۔ یہ سسٹم خود ہی HEC کے فارمولے سے آپ کے CGPA کو پرسنٹیج میں بدل دے گا۔ خود سے اسے کنورٹ کرکے پرسنٹیج نہ نکالیں۔
اب بناتے ہیں اپنا اکاؤنٹ! 🔑
- اگر آپ پرانے کھلاڑی ہیں (یعنی پہلے بھی اپلائی کر چکے ہیں)، تو اپنا شناختی کارڈ نمبر اور پاس ورڈ ڈال کر سیدھا لاگ ان کریں۔ (البتہ پروفائل میں تمام معلومات نئے سرے سے ڈالنی پڑیں گی)
- اگر آپ نئے امیدوار ہیں، تو "Register Here" پر کلک کرکے اپنی رجسٹریشن شروع کریں۔

ذاتی کوائف اور پروفائل کی سیٹنگ 🛠️
لاگ ان ہونے کے بعد، آپ کے سامنے پروفائل کا صفحہ آئے گا۔ یہاں تین اہم کام کرنے ہیں:
- ذاتی تفصیلات: اپنا نام، تصویر، شناختی کارڈ وغیرہ کی معلومات اپ ڈیٹ کریں۔
- رابطہ معلومات: اپنا ڈاک کا اور مستقل پتہ درج کریں۔
- ذاتی معلومات: شناختی کارڈ کا نمبر، تاریخ پیدائش اور جنس کا اندراج نہایت احتیاط سے کریں۔ غلطی کی صورت میں یہی آپ کو نااھل قرار دینے کی وجہ بن سکتی ہے۔ نیز ای میل اپنا ذاتی استعمال کریں اور اس کا پاس ورڈ محفوظ رکھیں تاکہ کوئی دوسرا فرد غلطی سے یا جان بوجھ کر آپ کی پروفائل خراب نہ کر سکے۔

تعلیمی تفصیلات: اپنی تمام ڈگریوں کی معلومات یہاں شامل کریں۔

یہاں آپ اپنی شامل کردہ معلومات چیک کر سکتے ہیں اور اپلائی کرنے سے پہلے تک اسے تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔

اسپیشل کوٹہ
تین قسم کا اسپیشل کوٹہ اس میں رکھا گیا ہے:
- معذور افراد: (اس کا الگ سے بٹن موجود ہے۔ اسے سلیکٹ کرنے کی صورت میں آپ کو اپنے معذوری سرٹیفکیٹ کی معلومات شامل کرنا ہوں گی)
- ٹرانس جینڈر: (یہ جنس کے انتخاب میں سلیکٹ کرنے سے خود بخود آپ اس کوٹہ میں شامل ہو جائیں گے۔)
- غیر مسلم اقلیت: (مذہب کے خانے میں اسلام کے علاوہ کوئی بھی مذہب سلیکٹ کرنے سے آپ اس کوٹہ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔)

ڈگریوں کی معلومات کیسے ڈالیں؟ 🎓
یہ سب سے اہم حصہ ہے! "Add Education" پر کلک کریں اور اپنی میٹرک، انٹر اور یونیورسٹی کی ڈگریوں کی تفصیلات ایک ایک کرکے درج کریں۔ سسٹم آپ سے کل نمبر، حاصل کردہ نمبر اور ڈگری کی تصویر بھی مانگے گا۔ سب کچھ دھیان سے پُر کریں۔

سیٹ کی تلاش اور اپلائی 🎯
جب آپ کی پروفائل مکمل ہو جائے تو "Available Positions" پر کلک کریں۔ اپنے مضمون اور ضلع کا انتخاب کریں۔ آپ کے سامنے کالجوں کی لسٹ آ جائے گی۔ جس کالج میں دل کرے، اس کے سامنے "Apply" کا بٹن دبا دیں!

مبارک ہو، درخواست جمع ہو گئی! 🎉
جیسے ہی آپ اپلائی کریں گے، آپ کو کامیابی کا پیغام اسکرین پر نظر آئے گا۔ بس اتنا سا کام تھا!

اب اپنی ای میل پر نظر رکھیں کیونکہ ساری معلومات آپ کو وہیں بھیجی جائیں گی۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو ویب سائٹ پر موجود "Contact Us" فارم پُر کرکے مدد لے سکتے ہیں۔