اکثر پوچھے جانے والے سوالات (FAQs) – سی ٹی آئی پروگرام 2025
یہ صفحہ سی ٹی آئی پروگرام کے بارے میں عام سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے۔
درخواست سے متعلق سوالات
سوال: اپلائی کرنے کے لیے آفیشل پورٹل کا لنک کیا ہے؟
جواب: درخواست صرف آفیشل سی ٹی آئی پورٹل کے ذریعے ہی جمع کروائی جا سکتی ہے۔
👉 CTI Official Portal
سوال: پورٹل پر اپلائی کب سے شروع ہوگا؟
جواب: درخواستیں جمع کروانے کا عمل 16 ستمبر 2025 سے 19 ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔
عمومی معلومات
سوال: سی ٹی آئی پروگرام کیا ہے؟
جواب: پنجاب کے کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے 8,084 سی ٹی آئیز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میں 5% اقلیتوں، 3% معذور افراد اور 0.5% خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے کوٹہ شامل ہے۔
سوال: سی ٹی آئی انٹرن شپ کا دورانیہ کتنا ہے؟
- انٹرمیڈیٹ لیول: 7 ماہ (1 اکتوبر 2025 تا 30 اپریل 2026)
- بی ایس لیول: 10 ماہ (1 اکتوبر 2025 تا 31 جولائی 2026)
سوال: سی ٹی آئی کا ماہانہ وظیفہ کتنا ہے؟
جواب: انٹرمیڈیٹ اور بی ایس دونوں سطحوں کے لیے ماہانہ 50,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
سوال: کیا یہ مستقل نوکری ہے؟
جواب: نہیں، یہ صرف عارضی انٹرن شپ ہے۔
اہلیت اور قابلیت
سوال: کیا درخواست دینے کے لیے عمر کی کوئی حد ہے؟
جواب: نہیں، عمر کی کوئی شرط مقرر نہیں۔
سوال: کم از کم تعلیمی قابلیت کیا ہے؟
- بی ایس کالجز: متعلقہ مضمون میں ایم ایس / ایم فل / پی ایچ ڈی
- دیگر کالجز: متعلقہ مضمون میں ماسٹر یا بی ایس (4 سالہ) کم از کم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ
درخواست کا طریقہ کار
سوال: اپلائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
درخواست دینے کے مراحل:
- سائن اپ/سائن ان کریں
- پروفائل مکمل کریں
- دستاویزات اپ لوڈ کریں
- اپنا مضمون، ضلع اور کالج منتخب کر کے اپلائی کریں
📖 مزید تفصیل کے لیے ہماری گائیڈ دیکھیں: How to Apply for CTI – TaleemGah.com
سوال: درخواست کے عمل کی اہم تاریخیں کیا ہیں؟
- آن لائن درخواست: 16 تا 19 ستمبر 2025
- عبوری میرٹ لسٹ: 22 ستمبر 2025
- شکایات: 23 تا 25 ستمبر 2025
- حتمی میرٹ لسٹ (انٹرویو سے پہلے): 25 ستمبر 2025
- انٹرویوز: 29 ستمبر تا 1 اکتوبر 2025
- کامیاب امیدواروں کی فہرست: 1 اکتوبر 2025 (شام)
- شکایات کا ازالہ: 2 تا 4 اکتوبر 2025
- حتمی میرٹ لسٹ (انٹرویو کے بعد): 6 اکتوبر 2025
- جوائننگ: 7 اکتوبر 2025
سوال: کیا CGPA کو خود فیصد میں تبدیل کرنا ہوگا؟
جواب: نہیں، پورٹل خود بخود HEC کے فارمولے کے مطابق CGPA کو فیصد میں تبدیل کر دے گا۔
اضافی سوالات
سوال: اگر پاس ورڈ بھول جاؤں تو کیا کروں؟
جواب: CNIC یا رجسٹرڈ ای میل کے ذریعے پاس ورڈ بحال کیا جا سکتا ہے۔
سوال: سابقہ سی ٹی آئیز کے لیے کیا ہے؟
جواب: پرانے اکاؤنٹ سے Sign In کریں لیکن 2025 پروگرام کے لیے نئی پروفائل بنانا لازمی ہوگا۔
سوال: میرٹ لسٹ کہاں آویزاں ہوگی؟
جواب: کالج کے نوٹس بورڈ، کالج ویب سائٹ اور سی ٹی آئی پورٹل پر۔
سوال: خالی آسامیوں کی فہرست کہاں ملے گی؟
جواب: 16 ستمبر 2025 کو نوٹس بورڈز، پورٹل اور اخبارات/سوشل میڈیا پر۔
سوال: کیا سابقہ سی ٹی آئیز کو ترجیح ملے گی؟
جواب: نہیں، تمام امیدواروں کو میرٹ پر دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔